بدلے روپ کو آپ پہلی نظر میں پہچان نہیں سکیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبصورت اداکارہ، گلوکارہ و سپر ماڈل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے روپ میں تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔مہوش حایت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر نئی تصویریں اور اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں پہچاننے

میں اُن کے مداحوں کو مشکل پیش آ رہی ہے۔مہوش حیات کی نئی تصویریں اور اُن پر لکھا گیا کیپشن دونوں ہی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔مہوش حایت کا اپنی تصویروں کے کیپشن میں پنجابی زبان میں اپنی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے اِنہیں ظالمانہ حد تک خوبصورت قرار دیا گیا ہے۔سیاہ لباس اور سیاہ ہی ماسک سے اپنا چہرا چھپائے ہوئے مہوش حیات نے ہرے دوپٹے سے حجاب کیا ہوا ہے، پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی نہیں پہچان سکتا کہ وہ مہوش حیات ہیں ۔مہوش حیات کی ان تصویروں پر ہزاروں لائیکس اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ مہوش حیات اس روپ میں بالکل بھی پہچانی نہیں جا رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.