سہیل وڑائچ کو سب کچھ بتا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ بچپن میں واش روم میں جاکر شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کا اپنا شوق پورا کرتی تھیں۔سوشل میڈیا پر جنت مرزا کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے

جو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی ہے اور وہ میزبان سہیل وڑائچ کو انٹرویو دے رہی ہیں۔جنت مرزا نے دوران انٹرویو کہا کہ ’اُنہیں بچپن سے ہی اداکاری کا بہت شوق تھا اور وہ واش روم میں جاکر شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتی تھیں۔‘ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’میں اداکاری کرتے ہوئے اپنے کردار میں اس قدر کھوجاتی تھی کہ اکثر رونے بھی لگ جاتی تھیں ۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد آہستہ آہستہ اداکاری کا شوق بڑھتا گیا اور پھر پاکستان میں ٹک ٹاک آئی جس سے میرا یہ ٹیلنٹ سب کے سامنے آیا۔‘جنت مرزا نے کہا کہ ’ٹک ٹاک پر میری اداکاری کو بہت پسند کیا گیا اور میں اب پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار بن گئی ہوں۔‘ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ’وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے مشہور ہوئی ہیں کیونکہ خوبصورت تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن ٹیلنٹ ہر ایک میں نہیں ہوتا۔‘اُن کا کہنا تھا کہ ’خُدا کی طرف سے مجھے اداکاری کا ٹیلنٹ بطورِ تحفہ ملا ہے جبکہ خوبصورتی والدہ کی وجہ سے ملی کیونکہ میری والدہ پٹھان ہیں۔‘جنت مرزا نے مزید کہا کہ ’ٹک ٹاک کی وجہ سے کافی کمائی بھی ہوتی ہے لیکن میں نے کبھی پیسوں کے لیے ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بنائیں، مجھے اداکاری کا شوق ہے اور اسی شوق کی وجہ سے ٹک ٹاک جوائن کی۔‘خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.