خود حیران کن وجہ بتا دی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ ڈولی پارٹن خوبصورتی کا ایک بنیادی اصول توڑتے ہوئے رات کو میک اپ اتارے بغیر سوتی ہیں۔ کنٹری میوزک لیجنڈ نے ڈبلیو ایس جے میگزین کو بتایا کہ اگر کوئی قدرتی آفت آئی تو انہیں ’آدھی رات کو باہر جانا پڑے گا‘ اس صورت

میں وہ اپنا میک اپ بدستور رکھتی ہیں۔75سالہ ڈولی نے کہاکہ میں تمام خوبصورتی کے کام اور اپنا چہرہ صبح صاف کرتی ہوں کیونکہ میں عام طور پر رات کو اپنا میک اپ بدستور رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔’کیونکہ میں نہیں جانتی کہ کب زلزلہ آنے والا ہے یا طوفان اور مجھے آدھی رات کو باہر جانا پڑے گا!۔جولائی میں وہ ڈولی کے نام سے اپنا پرفیوم لانچ کرنے والی ہیں۔ انہوں نے نے مذاق میں کہا تھا کہ جب وہ گھر پہنچتی ہیں تو وہ اپنا میک اپ مکمل طور پر نہیں اتارتی ہیں کیونکہ ’میرے غریب شوہر کو مجھے دیکھنا ہے۔‘ ان کی شادی کارل تھامس ڈین سے ہوئی ہے جو اب ایک ریٹائرڈ تاجر ہیں اور 54سال کے ہو چکے ہیں۔ 2019یں، انہوں نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ وہ اپنے میک اپ میں سوتی ہیں تاکہ وہ ہمیشہ ممکنہ ’ٹور بس کے ملبے‘ یا ہوٹل میں لگنے والی آگ جیسے سانحات کے لیے تیار رہیں۔انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب وہ صبح تین بجے اٹھتی ہیں تو اپنی روایتی شکل یعنی میک اپ اتار دیتی ہیں۔ کولڈ کریم لگانے کے بعد، وہ جلدی سے اپنا میک اپ دوبارہ لگاتی ہیں، جسے وہ ’گلیمرس ٹریش‘ قرار دیتی ہیں۔وہ دن بھر اپنا میک اپ درست کرتی رہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.