
بڑا ٹاسک پورا ۔۔۔۔
کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنشن پر اور پیپلز پارٹی ایکسٹینشن پر ہے،ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارا ہدف پیپلز پارٹی نہیں حکومت اور پی ٹی آئی ہے،
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو کا باہر جانے اور ضمانتوں پر گلہ مسلم لیگ ن سے نہیں عدالتی نظام سے تھا، تحریک انصاف کے رہنما شبلی فرازنے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک میں حکومت گرانے کی باتیں کی جاتی تھیں، مولانا فضل الرحمٰن سیاسی بیروزگار ہیں، مسلم لیگ ن پنشن پر اور پیپلز پارٹی ایکسٹینشن پر ہے، تینوں جماعتیں اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے کو استعمال کررہی تھیں،جب ایکسٹینشن والی پارٹی ایکسپوز ہوگئی تو بیروزگار اور پنشن والی پارٹیوں نے واویلا مچادیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس صوبہ میں اختیار ہے وہ کیوں اقتدار قربان کریں گے، پیپلز پارٹی کو پتا ہے سندھ میں ایک دفعہ اقتدار چلا گیا تو دوبارہ حاصل نہیں کرسکے گی، حکومت گورننس اور معیشت پر فوکس کررہی ہے، پاکستانی معیشت اٹھ کھڑی ہوئی ہے جو اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ امید ہے اس سال پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا، ڈھائی پونے تین سال میں 14قوانین لانے کیلئے بڑا ٹاسک پورا کیا، تمام قوانین پر فیٹف کی سفارشات کے حساب سے اس طرح عمل کرنا تھا کہ ہمارے آئین کی خلاف ورزی نہ ہو، ملک میں جن شعبوں کو ریگولیٹ کیا جارہا تھا ان کی طرف سے بھی مزاحمت تھی، اپوزیشن کی طرف سے بھی فیٹف قانون سازی پر مسائل پیدا کیے گئے۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو فیٹف کی 40سفارشات میں سے صرف 10پر عملدرآمد ہوا تھا، اس میں بھی ایک سفارش پوری کی گئی تھی جبکہ 9سفارشات پر کافی حد تک عمل ہوا تھا، حکومت نے قانونی ریفارمز پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی، پاکستان نے فیٹف کی 40سفارشات میں سے 31اہداف پورے کرلئے ہیں، پاکستان نے جس طرح فیٹف کا مقابلہ کیا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، فیٹف کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ہماری معیشت دستاویزی ہوجاتی ہے، تمام کاروباروں کو ریگولیٹ کردیا جاتا ہے، فیٹف میں عالمی سیاست بھی کام کررہی ہے، بھارت کی فیٹف سے متعلق کارکردگی پاکستان سے زیادہ خراب ہے، شاہزیب خانزادہ نے تجزیے میں مزید کہا کہ فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو سرپسندوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن رواں ماہ ختم ہورہی ہے، اگلے چند ہفتوں میں فیٹف کا اگلا اجلاس متوقع ہے جس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، حکومت پرامید ہے اس بار پاکستان کا نا م گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔
Leave a Reply