بیوہ بہنوں کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت پر فوری دادرسی کے نتیجہ میں راولپنڈی کی دو بیوہ بہنوں کو 22 سال کے بعد وراثتی جائیداد کا حق مل گیا۔پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دو بیوہ بہنوں تنظیم اختر اور تنویر سہراب

نے اپنی وراثتی زمین پر قبضہ اور وراثت کی تقسیم کے معاملہ کے حوالہ سے پاکستان سٹیزن پورٹل پرشکایت کی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا۔دونوں بیوہ بہنوں کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت میں کہا گیا تھا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بنا موقف جانے ان کی شکایت کو خارج کیا لہذا ہماری دادرسی کی جائے۔پی ایم ڈی یو کے مطابق وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو اس حوالے سے انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.