مداحوں کا دل خوش کردینے والی خبر

میلبورن (ویب ڈیسک) سنتھ جے سوریا کی دو سال کے بعد کرکٹ میدانوں میں واپسی کی راہ ہموار ہوگئی۔ وہ پلیئر نہیں بلکہ کوچ کی حیثیت سے اپنی مہارت نوجوان کرکٹرز میں منتقل کریں گے۔ سابق سری لنکن کپتان اور اپنے دور کے جارح مزاج بیٹسمین میلبورن کلب کی کوچنگ کریں گے۔

خیال رہے کہ جے سوریا کو آئی سی سی نے فروری 2019میں آئی سی سی انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی تھی، ان کی 2 سالہ سزا پوری ہوگئی ہے ۔ ان کا معاہدہ اگلے سال شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.