دیہی علاقوں کی بھی سنی گئی ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا ، سردار عثمان بزدار نے صوبے کی سڑکوں کی بحالی کا خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی ایم پیکیج برائے بحالی شاہرات کی منظوری

دے دی ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری زراعت اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا کہ سی ایم پیکیج برائے بحالی شاہرات کے تحت ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا، شہروں اور دیہات کی سڑکوں کوبحال کرکے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے، ہر سال خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجودسڑکوں کی حالت خراب ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے ۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا ثمر ہے ۔ وزیر اعلیٰ مے بجٹ سازی میں زیر تکمیل منصوبوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیاد وں پر جاری کرنے حکم دے دیا اور کہا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ سے پبلک فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائے گی- پی ایس ڈی پی کے تحت خوشاب، میانوالی سرگودھا روڈ تعمیر کی جائے گی- کوٹلی ستیاں ٹورازم ہائی وے بنائی جائے گی ، گوجرانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کے شہروں میں نکاسی آب میں بہتری کے لئے 10 بڑے منصوبے لائے جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.