بڑا (ن) لیگی ووٹ بنک تحریک انصاف میں شامل

مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں انتخابات سے قبل بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما راجہ امتیاز طاہر نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

خیال رہے کہ راجہ امتیاز طاہر کا شمار آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے انتہائی اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر براجمان تھے۔دنیا نیوز کے مطابق راجہ امتیاز طاہر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما سردار تنویر الیاس خان سے اس سلسلے میں خصوصی ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ انھیں تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے، وہ آئندہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت جاری رکھیں گے۔سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دورِ حکومت میں جو تاریخی غلطیاں کیں، ان کا خمیازہ ہمیں پتا نہیں کب تک بھگتنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ راجہ امتیاز طاہر آزاد کشمیر کی سیاست میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.