مگر یہ حسینہ دراصل کون نکلی ؟

خوشاب(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع خوشاب میں جعلی خاتون پولیس افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خوشاب کے علاقے جوہر آباد سے جعلی خاتون پولیس افسر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتاری کے وقت خاتون نے سب انسپکٹر عہدے کی یونیفارم پہن رکھی تھی

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی جوہر آباد پولیس نے الفت کالونی میں ریڈ کرکے جعلی خاتون پولیس افسر نسرین اور غضنفر کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے قحبہ خانہ بنایا ہوا تھا، خاتون کے پرس کی تلاشی لی گئی تو متعدد پولیس افسران کے عہدوں کے رینک برآمد ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جعلساز خاتون اور اس کے ساتھی غضنفر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.