حکومت نے اہم وضاحت جاری کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) این سی او سی کا کہناہے کہ کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔کچھ روز قبل این سی او سی نے اعلان کیا تھا کہ ایسے علاقے جہاں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے وہاں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور دو ماہ بعد فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار سے کم ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح بھی 4 فیصد سے کم ہے۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21189 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.