علشبہ انجم نے بشریٰ انصاری سے حیران کن مطالبہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار علشبہ انجم نے اپنی بہن جنت مرزا کے حق میں آواز بُلند کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سے اداکاری چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز علشبہ انجم نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران کہا کہ ’

ہمیں معلوم ہے جنت سے غلطی ہوئی ہے اور وہ اپنی غلطی پر بہت اُداس اور شرمندہ بھی تھی جس کے بعد جنت نے پوری عیسائی برادری سے معافی مانگی۔‘علشبہ انجم نے کہا کہ ’جنت کی معافی کے بعد اُن لوگوں نے اُسے معاف کیا جن کی دل آزاری ہوئی تھی اور پھر یہ معاملہ جنت کی معافی کے بعد ختم ہوگیا تھا۔‘ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’اب بشریٰ انصاری کہہ رہی ہیں جنت کو اسلام کے بارے میں کچھ نہیں معلوم اور جنت کو جاہل کہہ رہی ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’الحمداللّہ! ہمیں اسلام کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے، آپ ہمارے گھر میں نہیں رہتی جو آپ اس طرح ہم پر الزام لگا رہی ہیں۔‘جنت مرزا کی بہن نے کہا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ ہم گناہ گار ہیں کیونکہ ہم گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں لیکن آپ بھی تو اداکاری کرتی ہیں۔‘علشبہ انجم نے کہا کہ ’اسلام میں عورت کے لیے پردے کا حکم دیا گیا ہے تو آپ اداکاری اور شوبز کی دُنیا چھوڑ کر گھر میں بیٹھیں۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنت مرزا نے ایک پروموشن ویڈیو بنائی تھی جس میں اُنہوں نے ایک نجی برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا اور ایک چین پہنی تھی جس پر عیسائی مذہب کا نشان بنا ہوا تھا۔جنت مرزا کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔اس کے بعد جنت مرزا نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں اپنے عیسائی دوستوں، ٹک ٹاکرز اور پوری برداری سے معافی مانگی جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.