ٹک ٹاک گرل کا ناقابل یقین رد عمل

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کا بشریٰ انصاری کی متنازعہ پوسٹ پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں بشریٰ انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اس طرح کسی پر

بھی تنقید نہیں کرسکتیں جبکہ آپ کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔‘ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ ’آپ اسلام کے بارے میں کیسے بات کرسکتی ہیں جبکہ آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہیں، آپ بھی ڈانس کرتی ہیں، اداکاری کرتی ہیں اور کئی ایوارڈ شوز میں ڈانس پرفارمنس بھی کی ہیں تو آپ آج دوسروں پر تنقید کیوں کررہی ہیں؟‘اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے آج احساس ہوا آپ کے پاس دل نہیں ہے، بس اتنا کہوں گی دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں لازمی جھانکیں۔‘جنت مرزا نے لکھا کہ ’کبھی کسی کو بددعا دینا اور کبھی لعنت، یہ اچھا اخلاق نہیں ہے۔‘ٹک ٹاک اسٹار نے مزید لکھا کہ ’امّاں جی! وقت نکال کر حقیقت جانیے اور پھر تنقید کیجیے، اللّہ آپ کو خوش رکھے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنت مرزا نے ایک پروموشن ویڈیو بنائی تھی جس میں اُنہوں نے ایک نجی برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا اور ایک چین پہنی تھی جس پر عیسائی مذہب کا نشان بنا ہوا تھا۔جنت مرزا کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔اس کے بعد جنت مرزا نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں اپنے عیسائی دوستوں، ٹک ٹاکرز اور پوری برادری سے معافی مانگی جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔اب گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ شیئر کی تھی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ان جاہل اسٹارز پر افسوس ہے جنہیں نہ اسلام کا علم ہے اور نہ دوسرے مذہب کا۔‘بشریٰ انصاری نے کچھ دیر کے بعد یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی تاہم اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.