معاملہ تو کچھ اور ہی نکلا

لاہور (ویب ڈیسک )کینال روڈ پر لگژری گاڑی کی ٹکر اور آگ لگنے کے واقع کا مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کر لیا گیاہے اور اس سارے معاملے کی تفصیلات اب سامنے آ گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا معاملہ دراصل مال روڈ پر کمرہ لینے سے شروع ہوا ،

گاڑی مالک نے ہوٹل میں کمرہ لینے کیلئے خودکو حساس ادارے کا افسر بتایا ، عملے نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس موقع پہنچی اور جھوٹ بولنے پر گاڑی مالک کو تھانے لے جارہے تھے اور اس کے ساتھ گاڑی میں ہیڈ کانسٹیبل منور خان موجود تھے ، ملزم نے راستے میں اچانک گاڑی بھگا دی اور گاڑی میں موجود ہیڈ کانسٹیبل منور خان کو وارننگز بھی دیں ، گاڑی جب مسلم ٹاﺅن پہنچی تو ملزم نے خود گاڑی دیوار سے ٹکرا دی ، کانسٹیبل منور کو گاڑی سے دھکا دے کر نیچے دے دیا ، پولیس نے سارے معاملے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کر لیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.