یاسمین راشد نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، کورونا ویکسین لگوائیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ویکسین لگوانے والوں کو مختلف مراعات دینے پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی 11 کروڑ میں سے

کم از کم 50 فیصد کو ویکسین لگنا ضروری ہے، اس کا کوئی نقصان نہیں، نقصان ہوتا تو دنیا ویکسین نہ لگواتی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ خانیوال میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اور وہاڑی میں 10 فیصد ہے، ان اضلاع میں صورتحال پریشان کن ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا ضوابط اور پابندیاں برقرار ہیں، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 3 جبکہ پنجاب میں 2 فیصد پر آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، کورونا ویکسین کی کمی نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.