سنیل گواسکر بھارتی ٹیم کے کوچ کیوں نہ بن سکے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈری سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم کا کوچ نہ بننے کی وجہ بتادی۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ انھوں نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی کوشش ہی نہیں کی۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ وہ میچز کی ہر گیند کو دوبارہ

ٹیلی ویژن پر دیکھنے کے عادی نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جب خود بھی آؤٹ ہوجایا کرتے تے تو اپنی بیٹنگ کی ہر گیند کو نہیں دیکھتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ کو ٹیم کا کوچ یا سلیکٹر بننا ہے تو آپ کو میچز کی ہر گیند دیکھنی ہوتی ہے اور یہی وہ وجہ تھی کہ میں نے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کا نہیں سوچا۔ تاہم انھوں نے بتایا کہ ان کے پاس جو بھی آیا، انھوں نے ان کی مدد کی اور بیٹنگ ٹیکنیک ٹھیک کرنے میں مدد کی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں میں سچن ٹینڈولکر، راہول ڈریوڈ، سارو گنگولی، وریندر سہواگ اور وی وی ایس لکشمن شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.