امریکی ویب سائٹ کی خصوصی رپورٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکا کے معروف بزنس میگزین فوربز نے کورونا وائرس کی عالمگیروبا سے نمٹنے اورپاکستانی معیشت کے استحکام اور اضافے کیلئے حکومت کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ دانش مندانہ پالیسیوں کے ذریعہ پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ہے۔پاکستان کی معیشت کی شرح ترقی 4فیصد تک رہنے

کاامکان ہے، کورونا وباء کی کامیاب مینجمنٹ اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی جیسا کہ 4 فیصد کی جی ڈی پی نمو سے ظاہر ہے،پاکستان کی نمو کرنے کی صلاحیت اور اچھی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کی غماز ہے۔پاکستانی حکومت کے اقدامات اور عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا کو قابو کرنے میں مدد ملی ۔میگزین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہاہے کہ ایسے وقت میں جب امریکا اور ہندوستان جیسے ممالک کو بھی کورونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ، ڈوین جانسن ، اور ایلن ڈی جینیرزسب اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس صورتحال میں پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ہے ، توقع ہے کہ 2021 میں ابتدائی تخمینوں سے تجاوز کر کے ، تقریبا 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ابتدائی طور پر جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک نے بالترتیب 1.5 فیصد اور 1.3 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔ ملک کی فی کس آمدنی 14.6 فیصد 2020 میں1405ڈالر سے بڑھ کر 2021 میں 1610ڈالر ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق خدمات کا شعبہ جس کے بارے میں پیش گوئی کی گئی کہ وہ 2020-2021ء میں 4.43 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی ، اس کا مجموعی ترقی میں ترقی میں اہم حصہ ہے یہ یقینی طور پر پاکستان جیسے ملک کے لئے قابل ذکر ہے جو اپنے خدمات کے شعبے کو وسعت دینے میں کامیاب ہورہا ہے۔ زرعی شعبے کی نمو کا اندازہ شرح 2.77 فیصد جبکہ صنعتی شعبے کی 3.57 فیصد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.