
فرزانہ راجہ اشتہاری قرار،
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مٰن مبینہ خورد برد کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فرزانا راجا کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، عدالت نے فرزانہ راجا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی
حکم دے دیا۔احتساب عدالت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ خورد برد کے کیس کی سماعت جج اصغر علی نے کی ، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دے دیا اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کا کیس دیگر ملزموں سے الگ کر دیا۔ فرزانہ راجا کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری کر دیے ۔احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے شریک ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 جون کی تاریخ مقرر کی ۔ شریک ملزمان کے وکلاء نے کہا کہ پہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری ، عبوری ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی ۔ جج احتساب عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق تحقیقات کو کسی سٹیج پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر کو بھی طلب کرلیا۔
Leave a Reply