ٹک ٹاک گرل کا منگیتر عمر بٹ بھی میدان میں آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ نے بھی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر عمر بٹ کا ایک ویڈیو پیغام خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اداکارہ بشریٰ انصاری کو جنت مرزا کو جاہل سٹار قرار کہنے پر باتیں سناتے دیکھا

جاسکتا ہے۔عمر بٹ نے اپنے پیغام میں بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ آپ کو ہدایت دے آپ میں اخلاقیات کی کمی ہے، آپ میں تمیز ہی نہیں ہے، آج آپ نے ثابت کردیا کہ آپ واقعی ایک جاہل ترین عورت ہیں‘۔عمر بٹ نے کہا کہ ’آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ کسی کو ایسا کہیں یا پھر کہیں کہ آپ دنیا سے چل بسیں یا آپ کا خاندان اجڑ جائے، آپ تھوڑا سا تمیز سیکھ لیں، ہم سمیت سب کے لیے اچھا ہوجائے گا‘۔جنت کے منگیتر کا کہنا تھا کہ ’جہاں انسان سے غلطی ہو اسے معافی مانگ لینی چاہیے، جنت سے غلطی ہوئی تھی اس نے معافی مانگ لی تھی اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اتنی آسانی سے نکل جائیں گی تو ایسا نہیں ہے، جنت نے غلطی کی تھی اس نے معافی مانگی آپ کو بھی معافی مانگنی پڑے گی‘۔عمر بٹ نے مزید کہا کہ ’ہم بھی انسان ہیں اور ہمیں بھی برا لگتا ہے، آپ کو معافی مانگنی چاہیے اور جتنی جلدی معافی مانگ لیں اتنا اچھا ہوگا‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.