اداکارہ شرم سے پانی پانی

کراچی(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر غلط حرکت کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک آدمی نے لائیو سیشن میں شامل ہو کر ہانیہ عامر کی تصویر کے سامنے شرمناک حرکت کرنی شروع کر دی۔ اس شیطان صفت آدمی کی یہ حرکت

دیکھ کر ہانیہ عامر کو لائیو سیشن فوری طور پر بند کرنا پڑ گیا۔ آدمی کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس پر کئی طرح کی چہ مگوئیاں جاری تھیں اور کچھ لوگ اسے جعلی ویڈیو بھی کہہ رہے تھے تاہم اب اداکارہ خود اس معاملے پر سامنے آ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ رو رہی ہوتی ہیں۔ اپنی اس پوسٹ میں وہ لکھتی ہیں کہ ”اس عورت بیزار دنیا میں ایک بار پھر غلط حرکت کا شکار ہوگئی ہوں ۔ یہ دوہرے معیار کی حامل دنیا معصومیت پر غالب آ چکی ہے، جہاں ہم کسی دوسرے کے نقطہ نظر سے اختلاف کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتے، جہاں ایک مرد عورت کو تحقیر جانے تو اس کی تعریف ہوتی ہے لیکن اگر ایک عورت ایسا کرے تو اس سے نفرت کی جاتی ہے، جہاں عورت اپنے پیاروں کے ساتھ محبت کا اظہار نہیں کر سکتی لیکن ایک مرد عورت کی تصویر کے سامنے ایسی غلیظ حرکت کر سکتا ہے۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published.