وزیراعظم عمران خان کے دورہ برطانیہ کا اعلان

لندن (ویب ڈیسک) امکان ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ اعلی سطح کے سرکاری اجلاس کے لئے لندن کا دورہ کریں گے، وہ ممکنہ طور پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کارڈیف یا لندن میں کرکٹ میچ بھی دیکھیں گے۔ حکومت کے ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ اور پاکستان

دونوں کے انتظامی حکام اس دورے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 8 جولائی کو کارڈیف یا لندن میں لارڈز پر 10 جولائی کو انگلینڈ کے خلاف ہونے والا میچ دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے تین سال بعد وزیراعظم عمران خان کا برطانیہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ جنگ سمجھتا ہے کہ برطانیہ کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کو بات چیت کے لئے اس ملک کا دورہ کرنے اور موسم گرما میں برطانیہ میں پاکستان کی کرکٹ مہم کا آغاز دیکھنے کے لئے دعوت نامہ بھیجا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ دونوں جانب سے وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی بات چیت کے لئے اجلاسوں کے علاوہ پارلیمنٹیرینز اور چار سرکاری وزارتوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کو حتمی شکل د ی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.