چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حیران کن بیان

لاہور( ویب ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے شہری کی جائیداد پر قبضے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 جولائی کو ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے اور اہلخانہ کو پولیس سے خطرہ ہوگا بڑوں کو چھوڑ کر چھوٹوں کو پکڑ نے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں

انہوں نے ایس پی کی معافی کی درخواست مسترد کردی جائیداد قبضہ کیس میںDIG لیگل طلب کرلیا گیا۔پیر کو شہری کی جائیداد پر قبضہ کر کے چوکی بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پولیس والے درخواست گزار کے گھر گئے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست زیر التوا ہے آپ کو ایسی کیا ضرورت پیش آ گئی تھی کہ آپ جائیں اور پتہ چیک کریں، ایسا کرنے کا کس نے کہا تھا ۔ ایس پی صدر نے جواب دیا کہ ڈی آئی جی لیگل اور اے آئی جی لیگل سے مشاورت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.