اسپتال سے تازہ ترین احوال

ممبئی (ویب ڈیسک) برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ حیات ہیں۔ دلیپ کمار کے خاندان نے ان کے انتقال کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ واٹس ایپ پر فارورڈ کی جانے والی افواہوں پر یقین

نہ کریں وہ زندہ ہیں اور ٹھیک ہیں۔خاندان کا مزید کہنا تھا کہ آپ تمام لوگوں کی دعاں اور محبتوں کے شکر گزار ہیں۔ٹوئٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق دلیپ کمار دو تین روز میں گھر پر ہونگے۔ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ دلیپ صاحب کو معمول کے ٹیسٹ اور انویسٹی گیشن کے لیے نان کوویڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور انھیں سانس لینے میں کچھ دشواری تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کی بائی لیٹرل پلورل ایفوژن کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر انھیں آکسی جن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.