ایک پڑھے لکھے جاہل مداح کے سوال کا اداکارہ کبریٰ خان نے شاندار جواب دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ کبریٰ خان نے صارف کے غیر مناسب سوال کا جواب دیتے ہوئے عزت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے متعلق کچھ دلچسپ سوالات کیے۔جہاں مداحوں نے ان کی شخصیت

سے متاثر ہوکر منفرد سوال پوچھے وہیں ایک صارف کے کمنٹ نے لوگوں کو حیران کردیا۔صارف نے اداکارہ کے نام کو نشانہ بناتے ہوئے طنزاً پوچھا کہ ʼیہ کوبرا نام کس نے رکھا تھا؟ʼ کبریٰ نے سوال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ʼیا اللہ! یہ آپ کیلئے مزاحیہ ہوگا لیکن حقیقت میں نہیں ہے۔اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ʼیہ کوبرا نہیں کبریٰ ہے، اس کا مطلب ہے زبردست، اعلیٰ بالکل کبیر نام کی طرح۔انہوں نے مزید بتایا کہ ʼیہ نام امام حسین علیہ السلام کی بڑی بیٹی کا نام تھا، برائے مہربانی تھوڑی سی عزت کا مظاہرہ کریں۔خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری کے اداکار اکثر و بیشتر مداحوں سے رابطہ قائم رکھنے کیلئے انسٹاگرام پر یہ سیشن رکھتے ہیں جس میں صارف کے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دینا ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.