سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق کے گھر سے انتقال کی خبر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق کے چھوٹے بھائی، مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر انوار الحق کے چچا محمد اظہار الحق رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم اے پی پی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ڈاکٹر وقار چودھری کے سسر تھے ۔

ان کی عمر 83 برس تھی، پسماندگان میں بیوہ ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑیں ۔ وہ بریگیڈیئر اظہر محمود،کرنل عبدالرب، سابق وفاقی سیکرٹری خالد حنیف کے ماموں بھی تھے ۔مرحوم کے تینوں بیٹے ابتسام الحق، ابرار الحق اور جواد الحق امریکہ میں مقیم ہیں۔ان کی نمازجنازہ کل بروز بدھ صبح 10 بجے ،ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.