
والدہ شفقت زہرا اور میرا کا ایک شہری کے ساتھ انوکھا فراڈ
لاہور (ویب ڈیسک )اداکارہ میرا کی جانب سے مکان پر قبضے کے حوالے سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو دی گئی درخواست جھوٹی نکلی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست میں اداکارہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ میری پراپرٹی کرائے پر تھی جس پر کرائے داروں نے قبضہ کر لیا ،
میری والدہ سے سادہ کا غذپر انگوٹھے لگوا کر ڈیفنس کا مکان بھی ہتھیا لیا ۔درخواست میں بتا یا گیا کہ اس حوالے سے تھانے میں درخواست بھی دی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا جا سکا ۔دوسری جانب میرا نے جس پراپرٹی کو اپنا کہا وہ میرا کی والدہ شفقت زہرا بخاری کے نام ہے۔ میرا کی والدہ نے 124 پی ایم ایم عالم روڈ کی پراپرٹی شاہد محمود نام کے اوورسیز پاکستانی کو فروخت کی۔ میرا کی والدہ نے شاہد محمود سے ایک کروڑ ادھار بھی لیا جو واپس نہیں کیا چیک باؤنس ہوا۔شہری شاہد محمودکا کہنا ہے کہ میرا کی والدہ مجھ سے فراڈ کر رہی ہیں جس کی ایف آئی آر کٹوا رہا ہوں۔
Leave a Reply