حکومت کا ایک اور حیران کن اقدام :

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائیں گے ان کی موبائل سِم بلاک کردی جائے گی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی سِم بلاک کردی

جائے گی۔ جو لوگ ویکسین لگواچکے ہیں انہیں سینما ہالز، ریسٹورنٹس اور شادیوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی 12 جون سے واک اِن ویکسی نیشن شروع کردی جائے گی۔ اس کے بعد 18 سال سے زائد عمر کے افراد تصدیقی کوڈ کے بغیر صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ جا کر ویکسین لگوا سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.