وفاقی وزیر توانائی نے ملک بھر میں زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں زیرلوڈ شیڈنگ کا دعویٰ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی نظام (نیشنل گرڈ) میں شامل کی گئی ہے اور ملک میں

اس وقت زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج مزید بجلی بھی سسٹم میں شامل کی جائے گی، لیکن زیادہ بجلی چوری والےعلاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر بندش کا سامنا ہوسکتا ہے۔ وزیر توانائی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کا چارٹ بھی شیئر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.