غریدہ فاروقی نے تبدیلی والوں کو طعنہ دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 22-2021 ءکےلئے 8 ہزار 487 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا ہے، معروف تجزیہ کار اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ آئی ٹی میں انقلاب لانے اور نوجوان طبقےکی خودساختہ دعوی دار اور ترجمان حکومت ہر سال موبائل فون مزید سے مزید مہنگے

کر کےنوجوان طبقے کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی اور آئی ٹی انقلاب کیسے لائے گی؟۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واضح طور پر شوکت ترین بجٹ تقریر پڑھتے پڑھتے تھک گئے ،آغاز بہت جوش جذبے اور اونچی اونچی آواز میں تیز تیز پڑھنے سے کیا تھا بعد میں آواز میں سستی آ گئی ۔انہوں نےکہا کہ باہر سےموبائل فون منگوانا اب مزید مہنگا! ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ، نوجوان طبقےکی خودساختہ دعوےدار ترجمان حکومت اور آئی ٹی میں انقلاب لانےکی دعوےدار حکومت ہر سال موبائل فون مزید سے مزید مہنگےکر کےنوجوان طبقے کیلئے انٹرنیٹ تک رسائی اور آئی ٹی انقلاب کیسے لائے گی؟۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.