خورشید شاہ کے صاحبزادے کو گرفتار کر لیا گیا

سکھر ( ویب ڈیسک) نیب کی ٹیم نے خورشید شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ کو سکھر کی سیشن کورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ نیب کی جانب سے فرخ شاہ کے 15 روزہ ریمانڈ کی بھی استدعا کی گئی۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی گرفتاری کا حکم دیا ۔

نیب ٹیم فرخ شاہ کو لے کر نیب آفس روانہ ہو گئی، نیب ٹیم ایم پی اے فرخ شاہ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تفتیش کرے گی ۔فرخ شاہ کےو الد خورشید شاہ پہلے ہی گرفتار ہیں ،خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر ہے ۔ واضح رہے کہ 9 جون کو سپریم کورٹ نے فرخ شاہ احتساب عدالت کے سامنے تین دن میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔ فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ نیب نے تحقیقات مکمل کر لیں اب فرخ شاہ کو گرفتار کیوں کرنا ہے ، جائیداد رکھنا کوئی جرم نہیں ۔نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فرخ شاہ نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا ، فرخ شاہ سے تفتیشی سوال کریں تو جواب ملتا ہے بابا سے پوچھیں ، نیب نے اپریل 2020 سے فرخ شاہ کے وارنٹ جاری کئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.