بے شک موت کا وقت اور جگہ مقرر ہوتی ہے :

خوشاب(ویب ڈیسک )ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب ملک امتیاز دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے۔ان کی موت سے چند سکینڈ قبل کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب مَلک امتیاز محمود کو پہاڑی ایریا میں سرچ مشن کی بریفنگ کے دوران کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالِقِ حقیقی سے جا مِلے۔ اس موقع پر دیگر افسران اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو ان کو پکڑنے کے لیے دوڑتے ہیں مگر ان کے لیے دل کا یہ دورہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ملک امتیاز اس سے قبل پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات رہ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل ہی انکو ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب تعینات کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.