اپنے کپتان کی سب سے بڑی مشکل حل کردی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہم خیال، جنوبی پنجاب محاذ اور جہانگیر ترین گروپ نے مطالبات منظور ہونے کے بعد بجٹ کی منظوری میں پنجاب حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔صوبائی بجٹ کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے ارکان اسمبلی سے رابطے کیے اور وہ پارٹی کے اندر

مختلف دھڑوں کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی ہم خیال، جنوبی پنجاب محاذ اور ترین گروپ نے بجٹ پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ہم خیال، جنوبی پنجاب محاذ اور ترین گروپ کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جبکہ پارٹی کے اندر تینوں گروپ سے ترقیاتی اسکیموں سمیت دیگر وعدے پورے کر دیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ نے بھی اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد بجٹ کی منظوری میں ساتھ دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی آج وزیراعلیٰ کی جانب سے دینے جانے والے عشائیے اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہونے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.