
پھر واقعہ کا ڈراپ سین کیا ہوا ؟
لودھراں (ویب ڈیسک) گیلے وال میں ایک لڑکی نے اپنے کزن پر غلط کام کرنے کا الزام لگا دیا ،مقدمہ درج ہونے پر ملزم نے لڑکی سے نکاح کرلیاپولیس تھانہ گیلے وال کے مطابق نواحی علاقے بستی بھٹیاں والی کی رہائشی ثانیہ بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کے کزن شعیب نے گھر میں داخل ہو کراس کے ساتھ اس فعل کا ارتکاب کیا
جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ثانیہ کو معائنہ کے لیے اسپتال بھیجا تو اس نے ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی فیملی کے بڑوں نے معاملہ پولیس کی بجائے پنچایتی طور پر حل کرلیا اور ملزم شعیب اور ثانیہ کا آپس میں نکاح کروادیا ہے ایس ایچ او تھانہ گیلے وال کے مطابق پولیس قانون کے مطابق میرٹ پر کیس کی کارروائی کرے گی۔
Leave a Reply