غریبوں کی موجیں :

فیصل آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی نے جتنا بڑھنا تھا بڑھ گئی اب اس کے کم ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا، کم آمدن والے افرادکوگھربنانے کیلئے 20لاکھ تک قرض دیاجائے گا، کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے غریبوں کوبلاسودقرضے دیں گے،سندھ اوربلوچستان کے پسماندہ اضلاع

کیلئے بجٹ میں پیسے رکھے گئے،ن لیگ نے ملک کودیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑا، سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا مگر ہم نے تمام مشکل حالات اور چیلنجز کا جوانمردی سے سامنا کیا۔ ہمارے اقتدار سنبھالتے وقت چیلنجز کا انبار تھا اور معیشت کا عالم یہ تھا کہ ریزو 15 دن کا تھا مگر ہم نے دیگر چیلنجز کیساتھ کورونا وباء کے چیلنج کا بھی کامیابی سے سامنا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام صوبوں کو اس کا حق د یا اور این ایف سی ایوارڈ بڑھا کر 3412 ارب کر دیا گیا ہے، اس لئے اب صوبوں کو بھی چاہیے کہ صوبے بھی صوبائی فنانس ایوارڈ کا اعلان کریں۔ ہمیں 3 ہزار ارب قرضوں کی قسطیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں جو سابق حکمرانوں نے لئے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ فی کس آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سوائے اپوزیشن کے سب کو بجٹ اچھا لگ رہا ہے جس میں تنخواہ دار پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا اور تنخواہ و پنشن میں 10 فیصد اضافہ اور مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار مقرر کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.