اردگان نے پاکستان سے مدد کی درخواست کردی

انقرہ (ویب ڈیسک) افغانستان سے امریکہ سمیت غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد کابل ایئر پورٹ کی حفاظت کے لیے ترکی نے پاکستان سے مدد مانگ لی۔امریکی صدر جوزف بائیڈن کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ میں نے

امریکی ہم منصب کو بتایا ہے کہ ترکی کابل ائیرپورٹ کے انتظام میں پاکستان کو اپنے ساتھ ملائیں گے اور ان سے مدد لیں گے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اردوان نے مزید کہا کہ پاکستان کے علاوہ ہنگری کو بھی اپنے ساتھ ملائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور امریکا نے مشترکہ مفادات کے شعبہ جات بارے بھی تبادلہ خیال کیا جہاں مثبت طرزعمل کے ساتھ تعاون کے امکانات موجود ہیں، ہم نے اتفاق کیا کہ ہمارے تعاون کے شعبے، ہمارے مسائل سے زیادہ وسیع اور زرخیر ہیں۔ یہ بھی اتفاق کیا کہ ترکی اور امریکا کے تعلقات میں ایسے کوئی مسائل نہیں ہیں جو حل نہ ہو سکیں۔ ہم نے اپنے مذاکرات کو موثر اور باقاعدہ بنانے کے لیے ڈائریکٹ چینل استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.