رکن قومی اسمبلی مجید نیازی کے خلاف اسپیکر کو کل کیا شکایت موصول ہوئی ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایوان میں متنازع نعرے لگانے والے رکن قومی اسمبلی مجید نیازی کیخلاف ایک اور شکایت کردی گئی، حکومتی اتحادی جماعت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو شکایت کی۔خالد مگسی نے مجید نیازی سے موبائل سے تصویر بنانے پر سوال کیا کہ میری تصویر کیوں بنائی؟ جس پر مجید نیازی نے جواب دیا

کہ ویسے ہی بنالی، اس بات پر خالد مگسی نے برہمی کا اظہار کیا۔اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ممبراسمبلی نے اسپیکر کو شکایت لگا دی۔ وفاقی وزرا ء کو بھی مجید نیازی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.