ڈاکٹر طاہر القادری کا تہلکہ خیز بیان

نارووال(ویب ڈیسک)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ ظالموں کی حکومت میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن عمران خان ہمارے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ وہ انصاف دلائیں گے ،انہوں نے انصاف تو دور کی بات کبھی سانحہ ماڈل ٹاؤن والوں

کے لئے تین سالوں میں ہمدردی کا ایک بول نہیں بول سکے،عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں ،اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا۔پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے ظفروال بائی پاس سے چوک فاروقی حسینی تک سانحہ ماڈل کے متاثریں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان اگر یہ کہیں کہ عدالتیں ان کے اختیار میں نہیں ہیں تو جو ان کے دائرہ اختیار میں ہے وہ افسران اور ملازمین جو ملوث ہیں ان کو برطرف کرکے سزا دلوا سکتے ہیں لیکن انہوں نے جو وعدہ کیا وہ وفا نہیں کیا ،سات سال گزر گئے اس کیس میں ہمیں انصاف نہ ملا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن 3 سال سے عمران خان نے بھی انصاف کے لئے کچھ نہیں کیا،ن لیگ نے اپنے دور میں گلو بٹ پیدا کئےہم عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا ،عمران خان انصاف دینے کا وعدہ وفا نہیں کر سکے ،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف ہمیں انصاف دلائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.