مکیشن امبانی اور گوتم اڈانی نے دولتمندی میں جیک ما کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی ( ویب ڈیسک ) بھارت کے ارب پتی صنعت کاروں مکیش امبانی اور گوتم اڈانی نے متمول افراد کی فہرست میں چین کے جیک ما جیسے دولت مندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ بلوم برگ کے مطابق ریلائانس انڈسٹریز کے مکیش امبانی کی دولت کا حجم 84 ارب اور گوتم ادانی کی دولت کا

شمار 78 ارب ڈالرز ہے ۔یہ دونوں بھارت کے سب سے بڑے بزنس گروپس کے مالک ہیں ۔کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں چھوٹے سرمایہ کاروں کو نقصانات کا سانا کرنا پڑاہے وہیں امبانی اور اڈانی کی دولت میں اضافہ ہوا ہے ۔اسٹاک مارکیٹ میں ان کی کمپنیوں کے شئیرز کی قدر بڑھ گئی ۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں مکیش امبانی کا نمبر بارہواں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.