پرویز الٰہی نے آصف زرداری سے کس کے کہنے پر ملاقات کی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اجازت لے کر سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آصف زرداری نے ان کے کہنے پر پنجاب سے سینیٹ انتخابات

کے لیے اپنے ارکان دستبردار کروائے۔ تحریک انصاف کے اگلے انتخابات میں کامیابی کے امکانات کے سوال پر پرویز الہٰی نے ذو معنی انداز میں کہا کہ ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے ہیں، اب تو دو سال رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.