مریم نواز نے حکمران جماعت کو پیشکش کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ اگر نواز شریف کیلئے انصاف، زندگی وصحت کی ضمانت دی جائے تو انہیں آج شام کی پرواز سے ہی واپس بلا لوں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اثاثوں کو گروی رکھنے کی

اجازت کس نے دی ؟ ، شرم آنی چاہیے، ہم نے کوئی چیز گروی نہیں رکھی تھی ، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں تو خطرہ ہے حکومت پاکستانی ایٹمی پروگرام کو ہی گروی نہ رکھ دے، انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے الیکشن کمیشن کو دبانے کی کوشش کی، ان کے بیان کی مذمت کرتا ہوں ،حکومت الیکشن کمیشن کو نیب کی طرح کا ادارہ بنانا چاہتی ہے،الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے، پاکستانی بزنس مین اپنا کاروبار باہر ملک لے کر جارہے ہیں، اس طرح کے حالات میں کون سرمایہ کاری کرے گا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.