حسن نثار نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے تجزیہ کاروں محمل سرفراز، حسن نثار، منیب فاروق اور مظہر عباس کا کہنا ہے کہ سرکاری اثاثے گروی رکھنے پر مریم نواز کی تنقید درست نہیں ہے، موٹرویز ملک کے پیسوں سے بنی ہیں کوئی بھی حکومت انہیں استعمال

کرسکتی ہے۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ ن لیگیوں نے شریف خاندان کی محبت میں یہ نعرہ ایجاد کیا کہ کھاتے ہیں تو لگاتے بھی ہیں، مریم کو پتا ہونا چاہئے ان کے اباجی اثاثے نہ بناتے تو ان کے اپنے اثاثے کیسے بنتے، نواز شریف نے موٹرویز اپنی جیب سے نہیں بنائیں، ملک کے پیسوں سے بنی ہیں کوئی بھی حکومت انہیں استعمال کرسکتی ہے۔پروگرام کی میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا سرکاری اثاثے گروی رکھنے پر مریم نواز کی تنقید درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ سرکاری اثاثے گروی رکھنے پر مریم نواز کی تنقید درست نہیں ہے، اپوزیشن کو ئی بھی ہو اسے معیشت پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، موٹرویز اور پاور پلانٹس ملکی معیشت کو فائدہ ہی دیتے ہیں، عمران خان ن لیگ کے بنائے جن پاور پلانٹس اور موٹرویز پر تنقید کرتے تھے آج ان کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔منیب فاروق نے کہا کہ مریم نواز کی سرکاری اثاثے گروی رکھنے پر تنقید غلط ہے، موٹرویز اور ایئرپورٹس کو سکوک بانڈز کے عوض پہلی دفعہ گروی نہیں رکھا جارہا ہے، ن لیگ کی آخری حکومت میں بھی اثاثے گروی رکھے گئے تھے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پچھلی حکومتوں نے اثاثے گروی رکھے تو موجودہ حکومت بھی رکھ سکتی ہے۔مظہر عباس نے کہا کہ مریم نواز کا سرکاری اثاثے گروی رکھنے پر تنقید درست نہیں ہے، ریاست کے اثاثوں کو کسی ایک حکومت یا پارٹی کے ساتھ جوڑنا غیرضروری اور سیاسی بیان ہے، اپوزیشن کی خواہش لگتی ہے کہ پاکستان فیٹف کی بلیک لسٹ میں چلا جائے، موٹرویز کے بننے سے معیشت میں فائدہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.