حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹی وی میزبان اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے دوسری بیوی طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔ایک ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ عامر لیاقت کی طلاق کی تصدیق ہوچکی ہے۔ “عامر لیاقت نے تصدیق کی ہے کہ

ان کی طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی تیسری بیوی کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے۔”خود سے منسوب طلاق کی تصدیق پر مبنی ٹویٹ سامنے آنے پر عامر لیاقت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ وہ متعلقہ ٹوئٹر ہینڈل چلانے والے کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین ہانیہ خان نامی لڑکی کی وجہ سے گزشتہ کچھ ماہ سے سخت مشکل میں ہیں۔ ہانیہ خان کا دعویٰ ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں تاہم رکن قومی اسمبلی اس سے انکاری ہیں۔ جھوٹے دعووں اور الزامات پر عامر لیاقت نے ہانیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.