عمران حکومت کا جواب آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ملک واپسی کے حوالے سے رکھی گئی مریم نواز کی شرط منظور ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شريف واپس آ جائیں انہیں حکومت ہر قسم کی حفاظت فراہم کرے گی۔

نواز شريف کو قید ميں بھرپور حفاظت دی جائے گی اور اگر وہ گھر کو قید خانہ بنانے کا کہيں گے تو يہ خواہش بھی حکومت قبول کرلے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مريم نواز نے نواز شريف کی واپسی کے لیے حفاظتی ضمانت کی شرط رکھی تھی،انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دی جائے میں نواز شریف کو ملک واپس بلالیتی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.