عزیر بلوچ نے آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے راز کھول دیے

کراچی (ویب ڈیسک) خصوصی عدلت میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کا اقبالی بیان جمع کرایا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کے 164 کے بیان پر متعلقہ مجسٹریٹ کو طلب کر لیا۔جمعرات کو خصوصی عدالت میں قانون نافذکرنے والے حکام کی جانب سے عزیر بلوچ کا اقبالی بیان جمع کرایا گیا۔

کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے اقبالی بیان میں اہم انکشافات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنمافریال تالپور، سینیٹر اعوان، ایس ایس پی فاروق اعوان و دیگر کے راز کھول دئیے۔اقبالی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھتہ کی مد میں کروڑوں روپے محکموں اور لوگوں سے وصول کئے۔محکمہ فشریز سے مجھے ماہانہ 20لاکھ روپے اور فریال تالپور کو ایک کروڑ روپے بھتہ ملتا تھا۔ فشریز کے ڈائریکٹر سعید بلوچ اور نثار مورائی کو میرے کہنے پر تعینات کیا گیا۔سینیٹر شہادت اعوان، ایس ایس پی فاروق اعوان اور سی سی پی او وسیم احمد سے دوستانہ تعلقات تھے۔ میں نے اعوان اور فاروق کو زمینوں پر قبضہ کرنے میں مدد کی۔دونوں کی سموں گوٹھ ملیر میں 15ایکڑ جبگہ گڈاپ ٹاؤن میں زمینوں پر قبضہ کرنے میں مدد کی۔ فاروق اعوان کے علاقے سے ماہانہ ڈیڑھ دو لاکھ روپے بھتہ وصول کرکے اسے دیا کرتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.