آج کے ریٹ اس خبر میں

کراچی ( ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کی کمی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر فی اونس کی کمی سے 1785ڈالر سے کم 1783 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 800روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 9ہزار 300 روپے

فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی سے 93ہزار 707 روپے ہو گئی ۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ،انٹر بینک میں 65 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1.10روپے سستا ہو گیا ، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 65 پیسے کی کمی سے 158.25 روپے سے کم ہو کر 157.60روپے اور قیمت فروخت 158.35روپے سے کم ہو کر 157.70روپے ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.