دلکش ویڈیو سامنے آگئی

سکردو(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ اور تمغہ امتیاز کی حامل مہوش حیات ان دنوں سیر وتفریح کر رہی ہیں اور شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی میں مسحور ہیں۔سوشل میڈیا پر متحرک مہوش حیات ان دنوں غائب تھی کافی دنوں سے انہوں نے انسٹاگرام یا دیگر پلیٹ فارمز پر اپنی تصاویر شیئر نہیں کی تھیں۔

ان کے مداح پریشان تھے کہ وہ اچانک کہاں چلی گئی ہیں، کوئی اپ ڈیٹ کیوں نہیں دے رہیں۔تاہم اب مہوش حیات نے خود ہی اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ وہ ان دنوں کہاں مصروف ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کا اضطراب ختم کر دیا ہے۔اداکارہ مہوش حیات ان دنوں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کر رہی ہیں، اس موقع کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنھیں ان کے مداح بڑا پسند کر رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے خوبصورت ترین علاقے سکردو کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ سکردو کے پرفضا ماحول میں وہ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.