جانی لیور کا پاکستانی اداکارہ سیمی راحیل سے رابطہ

لاہور (ویب ڈیسک)مقبول ترین بھارتی کامیڈین جونی لیور کا پاکستان کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل سے رابطہ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بولی وڈ کے مقبول ترین کامیڈین جونی لیور کا اپنی تعریف کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔بولی وڈ انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار جونی لیور

نے کچھ روز قبل سیمی راحیل کو ویڈیو کال کرکے ان کے کام کی تعریف کی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو چیٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا اور بے حد خوشی کے ساتھ بتایا کہ ‘جب بھارتی لیجنڈ اداکار آپ کو فون کرے اور کام کے باعث سراہے تو یہ ایک شاندار لمحہ ہوتا ہے’۔ سیمی راحیل نے کہا کہ ‘جونی لیور کی میں خود مداح ہوں انہوں نے میری تعریف کی، یہ لمحہ بے شک میرے لیے یادگار رہے گا’۔ اداکارہ سیمی راحیل کی اِس پوسٹ پر متعدد صارفین اور شوبز انڈسٹری سے منسلک افراد نے کمنٹس کیے اور دونوں اداکاروں کی ایک دوسرے کیلئے محبت کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.