بالی وڈ میں ان دنوں کس پاکستانی اداکارہ کے حسن کے چرچے ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی نے بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔حال ہی میں سجل علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے فوٹو سیشن کی تصویر شیئر کی جس میں خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

اس خوبصورت جوڑے کے ساتھ سجل نے سلور رنگ کی جیولری پہنی ہوئی ہے جبکہ اُن کی لُک دیسی لگ رہی ہے۔سجل علی کی اس تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں اور پاکستانی فنکاروں نے تعریف کے پُل باندھے تو وہیں سرحد کے اُس پار یعنی بھارت کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔شبانہ اعظمی نے سجل علی کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہائے! میں مرجاواں۔‘بالی ووڈ اداکارہ کے اس محبت بھرے کمنٹ کو سجل سمیت پاکستانی صارفین کی جانب سے لائک کیا جارہا ہے۔دوسری جانب صرف 21 گھنٹوں میں سجل کی تصویر پر ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ سجل علی اور بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی عکسبندی لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.