تم وہی ہو ناں شہد کی بوتلوں والے ۔۔۔۔۔!!!

اسلام آباد (ویب ڈیسک )قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ن لیگی رہنما رانا تنویر اور پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم سپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو خاموش کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا تنویر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے

کہ ان کی تقریر کے دوران علی امین گنڈا پور نے مداخلت کی اور کہا میں تم مجھے جانتے نہیں ہو ، جس پر رانا تنویر نے تلخی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ وہی شہد کی بوتل والے ہیں ۔ سپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو خاموش کروا دیا ۔ رانا تنویر نے کہا کہ حکومتی ترجمان صرف مغلطات بریگیڈ ہیں ، حیران ہوں حکومت کے درجنوں ترجمان ہیں ، پہلے صرف وزیر اطلاعات حکومت کا ترجمان ہوتا تھا ، حکومتی ترجمان وقتی لوگ ہیں ۔یاد رہے کہ 2016 میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے مبینہ غیر قانونی ہتھیار اور مشروب خاص کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.