مقدمہ درج

لاہور(ویب ڈیسک)اہلیہ کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نواب اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ زوار بگٹی پر غلط مواد پوسٹ کرنے کا بھی الزام ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے شاہ زوار کی

اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے مقدمہ میں شاہ زوار کیخلاف 295 سی کی دفعات بھی درج کی گئیں ہیں۔ شاہ زوار بگٹی کیخلاف کئی خواتین نے سنگین الزامات کے تحت درخواستیں جمع کروائیں ہیں، درخواستوں کے مطابق شا ہ زوار بگٹی متعدد خواتین کو وارننگز دیتے ہیں اور انکی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔نواب اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔تاہم اب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.