لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بہن کو 23 سال تک وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے والے بھائیوں کے حق میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس شاہد بلال حسن نے اللہ وسائی کی نظر ثانی اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ دکھ کی بات ہے کہ بی بی اللہ وسائی

اپنے بھائیوں سے اپنے حق کے لیے 23 سال تک لڑتے لڑتے وفات پاگئی، مسلم ریاست ہونے کے ناطے وراثت کا حق سب کو ملنا چاہیے، افسوس کہ ہم بحیثیت قوم 21 ویں صدی میں بہت دور نکل آئے ہیں، افسوس کے اسلام کے آنے کے 1400 سال بعد بھی لوگ عورتوں کے وراثتی حقوق کو دبانا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.